کرونا کے حوالے سے امید افزاء خبر
کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی معتمد اورذمہ دارانہ معلومات فراہم کرنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ میں انتہائی تسلی بخش معلومات دی گئی ہیں ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے احتیاط ضروری ہے غیرضروری ڈرنے اورخوفزدہ ہونے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ اس وائرس میں مبتلا 80 فیصد افراد پرکسی قسم کے اثرات یاتو رونما ہی نہیں ہوتے ۔۔یا ہوتے ہیں لیکن بلکل خفیف ۔ وائرس کے شکار صرف 20 فیصد افراد کو ہسپتال اورڈاکٹرز کے معائنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ان 20 فیصد میں سے صرف 5 فیصد کی حالت نازک ہوتی ہے ۔ لیکن مرنے کا خطرہ پھربھی صرف 2.1 فیصد ہوتا ہے ۔۔ پھر دنیا بھر میں خوف اورہسپتالوں میں پریشانی کی کیفیت کیوں ہےَ؟؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ طبی اصطلاح میں ’’اغراقی‘‘ حالت کہلاتی ہے ۔۔ جس کامطلب ہوتا ہے کہ بیک وقت ہزاروں مریضوں کا ہسپتالوں میں پہنچ جاتے سے طبی آلات اوربستروں کا کم پڑجانا ۔۔ جس سے انتظامات درہم برہم ہوجا تے ہیں اور ڈاکٹرز کی ہمت بھی جواب دے جاتی ہے ۔۔ اس وقت پوری دنیا میں مریضوں یا مشکوک افراد کی تعداد غیر معمولی حد تک بڑھ گئی...