کرونا کے حوالے سے امید افزاء خبر



کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی معتمد اورذمہ دارانہ معلومات فراہم کرنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ میں انتہائی تسلی بخش معلومات دی گئی ہیں

 ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے احتیاط ضروری ہے غیرضروری ڈرنے اورخوفزدہ ہونے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ اس وائرس میں مبتلا 80 فیصد افراد پرکسی قسم کے اثرات یاتو رونما ہی نہیں ہوتے ۔۔یا ہوتے ہیں لیکن بلکل خفیف ۔
وائرس کے شکار صرف 20 فیصد افراد کو ہسپتال اورڈاکٹرز کے معائنے کی ضرورت ہوتی ہے  ۔
ان 20 فیصد میں سے صرف 5 فیصد کی حالت نازک ہوتی ہے ۔
لیکن مرنے کا خطرہ پھربھی صرف 2.1 فیصد ہوتا ہے ۔۔
پھر دنیا بھر میں خوف اورہسپتالوں میں پریشانی  کی کیفیت کیوں ہےَ؟؟
اس کا جواب دیتے ہوئے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ طبی اصطلاح میں ’’اغراقی‘‘  حالت کہلاتی ہے ۔۔
جس کامطلب ہوتا ہے کہ  بیک وقت ہزاروں مریضوں کا ہسپتالوں میں پہنچ جاتے سے  طبی آلات اوربستروں کا  کم پڑجانا ۔۔ جس سے انتظامات درہم برہم ہوجا تے ہیں اور ڈاکٹرز کی ہمت بھی جواب دے جاتی ہے ۔۔
اس وقت پوری دنیا میں مریضوں یا مشکوک افراد کی تعداد غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہے ۔۔جس کے باعث  ڈاکٹرز کی ہمت جواب دے چکی ہے اور یہ بے ہمتی  خوف کو جنم دے رہی ہے  ۔۔
اس کی وضاحت کرنے کے لئے  ایک فنی بات سمجھنے کی ضرورت  ہے ۔۔
 دنیا بھرمیں  ہر ملک کا مختلف طبی نظام  ہوتا ہے لیکن ترقی یافتہ میں اس کا ایک معیار مقرر ہے۔۔ اس معیار میں مریضوں کی تعداد کے مقابلے میں بیڈز کی تعداد نمایاں اہمیت رکھتی ہے ۔۔  اس معیار کے لحاظ سے اب تک  جرمنی سرفہرست ہے ۔۔ جہاں ایک ہزارمریضوں  کے لئے صرف 8 بیڈز کا انتظام مقرر ہے ۔۔
 ملک جتنا کمی ترقی یافتہ ہوگا اتنا ہی مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے بیڈز کی تعداد بھی کم ہوگی ۔ لہذا اس کے پیش نظر دنیا بھرمیں اس وقت اغراقی صورتحال کا سامنا ہے جس نے ڈاکٹرزاورہیلتھ ماہرین کو بھی پریشان کررکھا ہے ۔۔ لہذا لازمی ہے کہ بغیر کسی سخت حالت کے ہسپتال نہ جایا جائے ۔۔
( ان شاللہ سب ٹھیک ہوجائے گا احتیاط البتہ لازمی ہے )

نوٹ: مجھے یہ تحقیق امید افزا لگی  اس لئے اس کاترجمہ کرکے پوسٹ کردی  ۔اگر آپ سمجھتے ہو کہ یہ مفید تحریر ہےاور اس سے مایوسی ختم ہوسکتی ہے  تو شیئر کرنے کے بجائے کاپی کرکے عام کریں ۔شیئر کرنے سے پروف پڑھے نہیں جاتے ۔۔ میرا نام لکھنے اورٹیگ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔سب کو کاپی کی اجازت ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستانی طیارے JF-17 کے دنیا بھر میں چرچے۔

أسفلت الرياض

How To save mobile data And How to stop Unwanted running app Urdu